دنیا
13 جولائی ، 2016

جنوبی کوریا میں امریکی میزائل کی تنصیب کی تصدیق

جنوبی کوریا میں امریکی میزائل کی تنصیب کی تصدیق


جنوبی کوریا کی حکومت نے ملک میں جدید امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم کی تنصیب کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک کا دو تہائی حصہ شمالی کوریا کے ممکنہ میزائل حملوں سے محفوظ ہو جائے گا۔


فرانسیسی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں اس سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ گزشتہ ہفتہ کیا، جس پر چین اور روس کی طرف سے یہ کہہ کر سخت اعتراضات کئے گئے کہ امریکا اس اقدام کے ذریعے خطے میں اپنی فوجی طاقت بڑھا رہا ہے ۔


رپورٹ کے مطابق ٹرمینل ہائی آئی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس سسٹم ( تھاڈ) ، سیؤل سے 200کلو میٹر جنوب مشرق کی طرف واقع سیونگ جو کاؤنٹی میں نصب کیا جائے گا۔ یہ عمل آئندہ سال کے آخر میں مکمل ہو گا۔


یہ جوہری بجلی گھروں اور آئل ڈپو جیسی حساس تنصیبات کو میزائل حملوں سے تحفظ فراہم کرے گا۔ تاہم سیونگ جو کاؤنٹی کے مکینوں نے اپنے ہاں اس سسٹم کی تنصیب کے خلاف پہلے ہی مظاہرے شروع کردیئے ہیں ان مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے ۔


کاؤنٹی کے سربراہ نے اپنے دس ساتھیوں کے ہمراہ اس منصوبے کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کررکھی ہے۔ انہوں نے اپنی انگلیاں زخمی کرکے اپنے خون سے اس منصوبے کے خلاف نعرے تحریر کئے ہیں۔


 

مزید خبریں :