18 جولائی ، 2016
یوں تو موٹاپا سو بیماریوں کے جڑ ہے اوردنیا بھر میں نہ صرف بڑے بلکہ بچے بھی اس بیماری میں مبتلا ہیں تاہم امریکی ماہرین نے بچوں کو موٹاپے سے محفوظ رکھنے کیلئے آسان حل ڈھونڈ نکالا ہے۔
ماہرین کے مطابق رات میں آٹھ بجے تک سونے والے بچوں میں موٹاپے کے خدشات بے حدکم ہوتے ہیں جبکہ دیر سے سونے والے بچے موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں۔
اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کےمحققین کی جانب سے مطالعہ کیا گیا جس میں 977بچوں کی عمر اور اُن کے سونے کے اوقات کا مشاہدہ کیا گیا ۔
مطالعہ کے حوالے سے ماہرین کا کہنا تھا کہ ایسے بچے جورات آٹھ بجے سے قبل سو جاتے ہیں وہ نہ صرف موٹاپے سے محفوظ رہتے ہیں بلکہ ذیابطیس اور دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں ۔