پاکستان
13 جون ، 2012

سپریم کورٹ نے ملک ریاض کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ طلب کرلیا

سپریم کورٹ نے ملک ریاض کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ طلب کرلیا

اسلام آباد… سپریم کورٹ رجسٹرار کو ملک ریاض کی گذشتہ روز کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ منگوانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آج عدالتی کارروائی کے سے قبل تمام ججز چیف جسٹس کے چیمبر میں جمع ہوئے جہاں ایک گھنٹہ میٹنگ جاری رہی جہاں ملک ریاض کی جانب سے عدلیہ پر لگائے گئے الزامات کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ان کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ طلب کیا جائے۔ واضح رہے کہ ملک ریاض نے ارسلان ازخود نوٹس کیس میں گذشتہ روز پیشی کے بعد ایک پریس کانفرنس میں سپریم کورٹ بالخصوص چیف جسٹس کی ذات پر الزامات عائد کئے تھے اور یہاں تک کہا تھا کہ عدلیہ چیف جسٹس کے بیٹے ’ارسلان ڈان‘ کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :