18 جولائی ، 2016
کراچی کے مختلف علاقوں میں انسداد نگلیریا کمیٹی نے کارروائیاں کی ہیں، فوکل پرسن ڈاکٹر ظفر مہدی کا کہنا ہے کہ شہر کے سترفیصد علاقوں سے پانی کے نمونے حاصل کرلئے گئے،حاصل نمونوں میں 40 فیصد میں کلورین موجود نہیں۔
ڈاکٹر ظفر مہدی کا مزید کہنا ہے کہ پانی کے نمونے گھروں،پانی کے ٹینکوں،سوئمنگ پولز اور واٹرز پارک سے لئے گئے، گلبرگ، گڈاپ، ناظم آباد، نارتھ کراچی، نیوکراچی، شاہ فیصل، اورنگی ٹاؤن کے علاقے شامل ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار کو پورا کرنا واٹربورڈ کی ذمہ داری ہے،کراچی میں نگلیریا سے ایک شخص جان کی بازی ہار چکا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مہدی نے کہا کہ نگلیریا کا جرثومہ ناک کے ذریعے دماغ کو متاثر کرتا ہے ، لوگ گھروں میں موجود پانی کے ٹینکوں میں کلورین شامل کریں۔