18 جولائی ، 2016
وزارت نیشنل ہیلتھ سروسزنے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ 2012ءسےاب تک پاکستان میں نیگلیریاسے40اموات ہوئیں ، کراچی میں2016میں نیگلیریاسے1شخص کی موت ہوئی،جبکہ 2015میںملک بھر میں 12اموات ہوئیں۔
وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ نیگلیریا ہونے کی صورت میں شرح اموات 95فیصد ہے، نیگلیریا سے بچاؤ کے لیے تیراکی کے دوران ناک میں پانی داخل نہ ہونے دیا جائے۔
ایڈوائزری میں یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ نیگلیریا سے بچاؤ کے لیے ناک کی صفائی کے دوران احتیاط کی جائے،پانی کی فراہمی اورٹینکوں کی مانیٹرنگ کی جائے۔