13 جون ، 2012
اسلام آباد… سپریم کورٹ نے ملک ریاض کی پریس کانفرنس کاازخودنوٹس لے لیا ہے اور سماعت کیلیے3رکنی بنچ بنادیا ہے۔ بینچ کے سربراہ جسٹس شاکراللہ جان ہونگے،سماعت آج ہی ہوگی۔ بینچ کے دیگر اراکین مٰں جسٹس طارق پرویزاورجسٹس امیرہانی مسلم شامل ہیں۔ کیس کی سماعت آج ہی ہوگی۔ اس ست قبل آج عدالتی کارروائی شروع ہونے سے قبل سپریم کورٹ نے رجسٹرار کو ملک ریاض کی گذشتہ روز کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ منگوانے کی ہدایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق آج عدالتی کارروائی کے سے قبل تمام ججز چیف جسٹس کے چیمبر میں جمع ہوئے جہاں ایک گھنٹہ میٹنگ جاری رہی جہاں ملک ریاض کی جانب سے عدلیہ پر لگائے گئے الزامات کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ان کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ طلب کیا جائے۔ واضح رہے کہ ملک ریاض نے ارسلان ازخود نوٹس کیس میں گذشتہ روز پیشی کے بعد ایک پریس کانفرنس میں سپریم کورٹ بالخصوص چیف جسٹس کی ذات پر الزامات عائد کئے تھے اور یہاں تک کہا تھا کہ عدلیہ چیف جسٹس کے بیٹے ’ارسلان ڈان‘ کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے۔ اب عدالت سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ سپریم کورٹ نے اس پریس کانفرنس کا از خود نوٹس لے لیا ہے اور سماعت آج ہی ہوگی۔