پاکستان
13 جون ، 2012

توہین عدالت کیس میں ملک ریاض کو شوکاز نوٹس جاری، کل طلب

توہین عدالت کیس میں ملک ریاض کو شوکاز نوٹس جاری، کل طلب

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے ملک ریاض حسین کی طرف سے عدلیہ پر الزامات کی پریس کانفرنس پر انہیں توہین عدالت الزام میں شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے ، عدالت نے ملک ریاض کو کل طلب کرلیا ہے ،جسٹس شاکراللہ جان کی سربراہی میں جسٹس طارق پرویز اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل بنچ نے ملک ریاض کی پریس کانفرنس کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی ، اس میں ایک وکیل کی طرف ملک ریاض کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی، عدالت نے ملک ریاض کی پریس کانفرنس کا مسودہ پڑھ کر سنایا، عدالت نے توہین عدالت کے خلاف قانون کی کتاب بھی منگوائی، جسٹس شاکراللہ نے ریمارکس میں کہاکہ ملک ریاض نے عدلیہ کو تضحیک کا نشانہ بنایا، عدلیہ کے پورے ادارے کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی، رجسٹرار کی درخواست پر توہین عدالت کا ازخود نوٹس لیا، بعد میں عدالت نے توہین عدالت کیس میں ملک ریاض کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے اور کہاکہ ملک ریاض کی پریس کانفرنس، بادی النظر میں توہین عدالت ہے، پریس کانفرنس میں عدلیہ کی اتھارٹی کم کرنے اور انصاف راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے، درخواست گزار وکیل نے ملک ریاض کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے تحریری درخواست مانگ لی، مقدمہ کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے ملک ریاض حسین کو بھی بلالیا ہے۔

مزید خبریں :