26 جولائی ، 2016
ہر سال کی طرح اس سال بھی بر طا نوی کا ؤنٹی نارفوک میں دنیا کے سست ترین کیڑے گھو نگوں(Snail) کی ریس کے عالمی مقابلے کاانعقاد کیا گیا۔
اس ریس میں گھونگوں کو میزکے اوپر سجے میدان پر 13انچ (33سینٹی میٹر)کے فا صلے کو طے کر نا ہوتا ہے۔مقابلے میں شامل سینکڑوں گھونگوں میں سے بیک وقت15کو میدان میں اُتارا جاتا ہے، جو جلد سے جلد مقررہ فاصلہ طے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اس مقابلے کی خا ص بات یہ بھی ہے کہ اس ریس کا آغا ز ریڈی اسٹیڈی گوکے بجا ئے ریڈی اسٹیڈی سلوکے نعرے سے شروع کیا جاتا ہے ،جبکہ آخر میں جیتنے والے گھونگے کو سلاد کے پتوں کی ٹریٹ دی جاتی ہے۔
200گھونگوں کے درمیان ہونے والا یہ مقابلہ رواں سال کیمبرج شائرکے رہائشی 45سالہ کولن واس کے ہربی نامی گھونگے نے جیت لیا، جس نے مقررہ فاصلہ سب سے کم وقت میں طے کرکے دکھایا۔ جسے سلور ٹرافی اور سلاد کے پتوں کی دعوت کا حقدار ٹھہرایا گیا۔