دلچسپ و عجیب
31 جولائی ، 2016

ناروے: دنیا کی پہلی تیرتی ہوئی سرنگ بنانے پر غور

ناروے: دنیا کی پہلی تیرتی ہوئی سرنگ بنانے پر غور

دنیا کے مختلف ترقی یافتہ ممالک میں سفر کا دورانیہ کم کرنے اور فاصلے سمیٹنے کیلئے مختلف منصوبے بنائے جاتے ہیں۔ ناروے میں بھی ایک ایسا ہی منصوبہ بنانے پر غور کیا جارہا ہے جو زمین پر نہیں بلکہ زیر آب بنے گا۔


ناروے پبلک روڈز ایڈمنسٹریشن کی جانب سے پیش کیے جانے والے اس منصوبے کے تحت دنیا کی پہلی زیر آب تیرتی ہوئی سرنگ بنائی جائے گی ،جس سے 21گھنٹوں کا سفر کم ہوکر صرف 10گھنٹوں کا رہ جائے گا۔


100فٹ کی گہرائی میں بننے والی یہ سرنگ 1ہزار میٹر چوڑی ہوگی ،جبکہ اس کا تخمینہ 25بلین امریکی ڈالر لگایا گیا ہے۔واضح رہے کہ اگر اس منصوبے کی منظوری دیدی جاتی ہے تو یہ 2035تک تیار ہوجائے گا۔

مزید خبریں :