صحت و سائنس
01 اگست ، 2016

بلوچستان میں کانگو وائرس کا ایک کیس سامنےآگیا

بلوچستان میں کانگو وائرس کا ایک کیس سامنےآگیا

 


بلوچستان میں کانگو وائرس کا ایک کیس سامنےآگیا ہے، ضلع زیارت سےایک بچی میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔


فاطمہ جناح ٹی بی سینی ٹوریم اسپتال کوئٹہ کے انتظامیہ کے مطابق 12سالہ بچی کو اسپتال کےآئی سولیشن وارڈ میں داخل کردیاگیا ہے، کانگو وائرس میں مبتلا بچی کاعلاج کیا جارہا ہے، متاثرہ بچی کی حالت خطرے سےباہر ہے۔


انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس کےشبہ میں تین مزید مریض اسپتال کےآئی سولیشن وارڈ میں داخل ہیں، تینوں مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ کئےجارہےہیں، تاہم مریضوں کی حالت بہتر ہے۔


میڈیکل سپرنٹنڈٹ ڈاکٹر تاج رئیسانی نے بتایا کہ کانگو وائرس کی تشخیص اورعلاج کےلئےانتظامات مکمل ہیں،مریضوں کےعلاج کےلئےآئی سو لیشن وارڈ مکمل فعال ہے۔


انہوں نے بتایا کہ کانگووائرس کی روک تھام کے لئے موثر آگہی کی ضرورت ہے، مرض کی علامات سامنےآئے تو فوری تشخیص اور علاج کیا جانا چاہئے ۔

مزید خبریں :