دنیا
01 اگست ، 2016

مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کا چوبیسواں روز

مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کا چوبیسواں روز

 


مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں 24ویں روز بھی کرفیو نا فذ ہے،حریت رہنماؤں کی اپیل پر 5 اگست تک ہڑتال بڑھادی گئی ہے، وادی میں گزشتہ ماہ بھارت کی وحشیانہ کارروائیوں میں 74 کشمیری شہید اور 5 ہزار 509 زخمی ہوگئے۔


مقبوضہ کشمیر میں تین ہفتوں کے بعد بھی صورتحال کشیدہ ہے۔آج بھی وادی میں کرفیو نافذ ہے ،حریت رہنما سید علی گیلانی،میر واعظ عمر فاروق اور یسین ملک گھروں میں نظر بند ہیں۔


کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جولائی کے مہینے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 4 خواتین اور 12 نوجوان سمیت 74 کشمیری شہید ہوئے جس میں سے تین جعلی انکاؤنٹر اور 60 بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائی کا نشانہ بنے۔


بھارت مخالف مظاہروں میں شریک 605 کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

مزید خبریں :