صحت و سائنس
14 جون ، 2012

میانوالی : خاتون کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش

میانوالی…میانوالی میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش ہوئی ہے،جن میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے،ڈاکٹروں کے مطابق ماں اور تینوں بچے صحت مند ہیں۔ میانوالی شہر کے علاقے وانڈھی گھنڈ والی کے رہائشی تیس سالہ کامران کی اہلیہ کوزچگی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرچلڈرن اسپتال لایاگیا،جہاں اس نے آپریشن کے ذریعے2بیٹیوں اورایک بیٹے کو جنم دیا،3بچوں کی ایک ساتھ پیدائش پرتمام اہلِ خانہ انتہائی خوش ہیں،کامران نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی پہلے بھی 2بیٹیاں ہیں اور وہ اللہ کاشکر ادا کرتے ہیں،جس نے انہیں ایک ساتھ 3بچوں کی نعمت سے نوازا ۔

مزید خبریں :