دنیا
12 اگست ، 2016

ٹرمپ کے متنازع بیانات پر ری پبلکن پارٹی اراکین بھی پریشان

ٹرمپ کے متنازع بیانات پر ری پبلکن پارٹی اراکین بھی پریشان

 


ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع بیانات سے ری پبلکن پارٹی کے اراکین بھی پریشان ہوگئے ،70 ری پبلکن اراکین نے پارٹی کی قومی کمیٹی کے چیئرمین کو خط لکھ کر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔


خط میں لکھا گیا ہے کہ ٹرمپ کی نااہلی، متنازع بیانات اور ریکارڈ غیرمقبولیت پارٹی کو لے ڈوبے گی ۔ارکان نے مطالبہ کیا ہے کہ صدارتی انتخابات کی مہم میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مدد نہ کی جائے۔


کچھ دن پہلے ری پبلکن نیشنل سیکیورٹی کے 50 ماہرین نے بھی ایک کھلے خط میں پارٹی کو خبردار کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اگر صدر بن گئے تو امریکی تاریخ کے سب سے لاپروا صدر ہوں گے ۔

مزید خبریں :