15 اگست ، 2016
دوسالہ بچے نے ایڈونچر کا شوق پورے کرنے کیلئے اسکیٹنگ میں مہارت حاصل کر نے کی ٹھان لی ۔
ننھے بچے نے ثابت کردیا ہے کہ کسی بھی کھیل میں مہارت کیلئے عمر کی کو ئی قید نہیں بس جذبہ ہو نا چاہیے۔ اس چھوٹے سے امریکی بچے نے کسی ما ہر کھلاڑی کی طرح اسکیٹ بورڈ نگ کرنے کی ٹھانی اور اپنی ممی سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ایڈونچر کرنے کی ٹھان لی۔
اپنی اس کوشش میں ننھے میاں اسکیٹ بورڈ پر کھڑے ہو کر ٹرکس پیش کرتے رہے جس میں وہ کئی بار ناکام بھی ہوئے تاہم ہمت برقرار رکھی اور مسلسل پریکٹس کرتے رہے۔
اسکیٹ بورڈ پرچڑھ کر منفرد انداز میں اسکیٹنگ کر تے ہوئے ننھے میاں نے دیکھنے والوں کو نہ صرف ہنسنے بلکہ داد دینے پربھی مجبور کر دیا۔