پاکستان
15 جون ، 2012

سپریم کورٹ : ملک ریاض کے نجی ٹی انٹر ویو کی آف ایئر گفتگو کا نوٹس

سپریم کورٹ : ملک ریاض کے نجی ٹی انٹر ویو کی آف ایئر گفتگو کا نوٹس

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے ملک ریاض حسین کے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران آف ایئر رکارڈ کی گئی گفت گو کی منظرعام پر آنے والی ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے۔ عدالتی ذرائع نے جیونیوز کو بتایا کہ خصوصی طور پر منعقد کرائے گئے ٹی وی انٹرویو میں ریاض حسین کی اینکرز سے گفت گو کی بغیر ایڈٹ کئے ویڈیو سامنے آئی ہے ، اس میں ارسلان افتخار کیس سے متعلق اہم باتیں کی گئیں۔ عدالت نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے یہ ویڈیو ، طلب کرلی ہے، اس حوالے سے سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے چیئرمین پیمرا کے آفس سے یہ ویڈیو ، آج دوپہر تک منگوالی ہے، جسے بعد میں عدالت کو ملاحظہ کے لئے پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :