17 اگست ، 2016
عید الاضحی قریب آنے کے ساتھ ہی جان لیوا کانگو وائرس پھیلنے کا خطرہ بھی بڑھتا جارہا ہے ۔ عید الاضحی کے لیے مویشی خریدنے اور پالنے والوں کو کانگو وائرس کی وجہ سے انتہائی احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
کانگو وائرس کے خطرے کے پیش نظر بلوچستان میں محکمہ امور حیوانات نے الرٹ بھی جاری کردیا ہے،کانگو وائرس مویشیوں کے جسم پر موجود چیچڑ نامی کیڑے کی وجہ سے پھیلتا ہے۔
محکمہ امورحیوانات کا کہنا ہے کہ مویشی پالنے اور خریدنے والے خود کو اور جانوروں کو چیچڑ سے محفوظ رکھیں، جسم کےتمام حصے ڈھانپ کررکھے جائیں اور لمبےبوٹ استعمال کریں۔
جانوروں پر باقاعدگی سے چیچڑ مار اسپرےکیاجائے، محکمہ امور حیوانات نے مذبح خانوں میں کام کرنے والے افراد اور قصابوں کو مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔