15 جون ، 2012
کراچی… شہنشاہ غزل مہدی حسن کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی۔ اس موقع پر ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔شہنشاہ غزل مہدی حسن اس دنیا فانی سے دو روز قبل کوچ کرگئے تھے۔ان کی بیٹوں کی بیرون ملک آمد کے بعد آج ان کی نماز جنازہ انچولی کے قریب نورانی مسجد کے گراوٴنڈ میں ادا کی گئی۔ نمازہ جنازہ کے موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون ، واسع جلیل ، روٴف صدیقی اور دیگر نے شرکت کی جبکہ پیپلزپارٹی کے پیر مظہرالحق، نثار کھوڑو، راشد ربانی اور دیگر رہ نماوٴں بھی نماز میں شریک تھے۔ اس موقع پر ادارکار ندیم ، قاضی واجد اور دیگر فنکاروں نے بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے ۔مختلف سیاسی رہنماوٴں اور اداکاروں کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کا ایک عظیم اثاثہ ہم سے جدا ہوگیا ہے۔ تاہم ان کی گائیکی کو کئی برسوں تک یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم نے سوگواران میں نو بیٹے اور پانچ بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ نماز جنازہ کے بعد ان کی تدفین محمد شاہ قبرستان میں کی جائے گی۔