21 اگست ، 2016
چین کے شہر زنگ جیانگ کے پہاڑے سلسلے میں حال ہی میں تعمیر ہونے والے دنیا کے طویل اور بلند ترین شیشے کے پل کو آزمائشی طور پر عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
پل کے افتتاح کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے یہاں کا رخ کیا اور کچھ وقت گزار کر دلفریب اور خوبصورت مناظر کا بھرپور لطف اٹھایا،اس موقع پر بڑی تعداد میں افراد نے یہاں تصاویربھی بنوائیں ۔
واضح رہے کہ 300میٹر بلند اور 430میٹر طویل شیشے کے اس پل پر ایک وقت میں 800افراد کے چلنے کی گنجائش ہے۔