پاکستان
16 جون ، 2012

خیبر ایجنسی، لنڈی کوتل بازار میں دھماکا،20افراد زخمی

خیبر ایجنسی، لنڈی کوتل بازار میں دھماکا،20افراد زخمی

پشاور… خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل بازار میں دھماکا ہو ا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں20افراد کو زخمی حالت میں لنڈی کوتل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی وجہ تا حال معلوم نہ ہوسکی۔ معلوم ہوا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دھماکا اس جگہ ہوا جہاں شدت پسندوں کے خلاف قائم امن لشکر کے رہنماوٴں کے اڈے کے قریب ہوا ہے۔ اس سے قبل بھی انہی امن لشکر والوں پر جمرود بازار میں بھی حملہ کیا گیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونیو الوں میں متعدد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

مزید خبریں :