پاکستان
16 جون ، 2012

لنڈی کوتل بازار میں دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد19ہو گئی

لنڈی کوتل بازار میں دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد19ہو گئی

پشاور… خیبرایجنسی کے لنڈی کوتل بازار میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد19 ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ خاصہ دار فورس کے مطابق لنڈی کوتل بازار میں رنگڑ کوچہ میں زوردار دھماکا ہوا، دھماکے سے 30 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر لنڈی کوتل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 19 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ 20 سے زائد افراد شدید زخمی ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔ دھماکے سے متعدد دکانیں بھی تباہ ہوگئیں۔

مزید خبریں :