دلچسپ و عجیب
31 اگست ، 2016

چین کے بندروں پر بھی موبائل فون کا بخار سوار

چین کے بندروں پر بھی موبائل فون کا بخار سوار

اچھلنے کودنے کا زمانہ ہوا پرانا اب ہے اسمارٹ فون کا زمانہ۔۔موبائل فون کا بخار انسانوں پر ہی نہیں اب جانوروں پر بھی سوار ہو گیا ہے یقین نہیں تو اِن بندروں کو ہی دیکھ لیں جو مزے سے اسمارٹ فون پر گیم کھیلنے میں مصروف ہیں۔

یہ مناظر چین میں دیکھے گئے جہاں دونوں بندر نہ صرف انسانی لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں بلکہ انسانوں ہی کا انداز اپنائے موبائل فون استعمال کر رہے ہیں۔

اسٹائلش بندروں کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر بیحد مقبول ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ اور پسند کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :