01 ستمبر ، 2016
رواں سال2016 کا دوسرا سورج گرہن آج یکم ستمبر کو ہو گا۔ سورج گرہن کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 12بجکر18منٹ سے ہوکرسہ پہر 3 بجکر 56 منٹ پر ختم ہوگا۔
سورج گرہن کا دورانیہ 3 گھنٹے اور 38 منٹ تک ہوگا۔ یہ سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گاالبتہ ا فریقہ، بحرہند، وسطی افریقہ اور مڈغاسکر میں نظر آئے گا۔
یاد رہے کہ اس سال2 سورج گرہن اور3چاند گرہن لگنا تھے سال کاآخری چاند گرہن 17,16 ستمبر کی درمیانی شب لگے گا۔