صحت و سائنس
02 ستمبر ، 2016

کراچی میں ڈینگی وائرس کے مزید60کیسز رپورٹ

کراچی میں ڈینگی وائرس کے مزید60کیسز رپورٹ

کراچی میں ڈینگی وائرس کے مذید60کیسز سامنے آگئے ہیں۔ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتےشہر کے مختلف اسپتالوں کی او پی ڈیز میں24ایسے مریضوں کو لایا گیا جو ڈینگی سے متاثر تھے۔

36 مریضوں کو ڈینگی کی شکایت پر مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ضلع ملیر میں5، ضلع وسطی میں14،ضلع جنوبی میں13،ضلع غربی میں4، ضلع شرقی میں19جبکہ ضلع کورنگی میں5کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک صوبے میں ڈینگی سے ایک ہلاکت ہوئی ہے اور1085کیسزرپورٹ ہوئے جن میں سے998کیسز کراچی کےہیں۔ ذرائع کے مطابق شہرکے چند سرکاری اسپتال ڈینگی پروگرام کو اعدادوشمار فراہم نہیں کرتے جس سے درست اعداد وشمار سامنے نہیں آپاتے۔

ذرائع کے مطابق رواں سال شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 2ہزارسے تجاوز کر چکی ہےجبکہ ڈینگی سے 2ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔ لیکن محکمہ صحت سندھ اور کے ایم سی کی جانب سے اسپرے مہم شروع نہیں کی جارہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال صوبے میںڈینگی کے 3676کیسز سامنے آئے تھے اور ڈینگی سے 11ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں۔

مزید خبریں :