02 ستمبر ، 2016
عربی جہاز کی شکل والے دبئی کے اوپرا ہائوس کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
اس اوپرا ہاؤس کا افتتاح متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد ال مختوم نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں تقریباً 2 ہزار افراد موجود تھے۔
یہ فن عمارت سازی کا ایک شاہکار ہے جس میں عوامی تھیٹر، ورکشاپ اور کیفے شامل ہیں۔ اس کی تعمیر میں خصوصی شیشوں کا استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے عمارت کے اندر اور باہر سے دن یا رات کسی بھی وقت ہر چیز واضح نظر آتی ہے۔