پاکستان
03 ستمبر ، 2016

دھابیجی ،پپری اور گھارو میں بجلی کا بریک ڈاؤن ،فراہمی آب متاثر

دھابیجی ،پپری اور گھارو میں بجلی کا بریک ڈاؤن ،فراہمی آب متاثر

دھابیجی پپری اور گھارو میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے معاملے پر پر ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا بیان درست نہیں، جبکہ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق دھابیجی پر بجلی کی فراہمی بحال ہےاور بریک ڈاؤن فوری درست کر دیا گیا تھا۔

ترجمان واٹربورڈرضوان حیدر کے مطابق دھابیجی پپری اور گھارو میں بجلی کا بریک ڈاؤن پرکے الیکٹرک کا بیان درست نہیں، دھابیجی پپری اور گھارو میں بجلی کا بریک ڈاؤن رات 10:40 پر ہوااوررات 11:45پر بجلی کی بحالی کا عمل شروع ہوا۔

مین رائزنگ میں اچانک بجلی منقطع ہونے کے باعث بیک پریشر سے پھٹتی ہے،کے الیکٹرک اپنے سسٹم کو درست کرنے پر توجہ دےچند دنوں میں کئی مرتبہ بجلی کے بریک ڈاون سے واٹربورٍڈ کی کئی پائپ لائنیں پھٹ چکی ہیں۔

پمپنگ اسٹیشن کی مشینری کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جب کہ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق دھابیجی پر بجلی کی فراہمی بحال ہے،مختصر تعطل آیا تھا جسے فوری طور پر درست کر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :