04 ستمبر ، 2016
حماد شفاعت...55 من وزنی گجر بادشاہ ،52 من وزنی شیرو اور 296 کلو کا بکرا ،فیصل آباد میں قربانی کے جانوروں کی خوبصورتی اور وزن کا مقابلے کا میدان سجا،مختلف شہروں سے بکرے ،گائے اور بیل لائے گئے ۔
فیکٹری ایریا میں قربانی کے جانوروں کا وزن کا مقابلہ ہوا، جسے دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد موجودتھی ،مختلف شہروں سے جانوروں کو لایا گیا،ڈھول کی تھاپ پر مقابلہ شروع ہوا ۔
55 من وزنی بچھڑے گجر بادشاہ نے پہلی اور 52 من وزنی شیرو نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
بکروں کے مقابلے میں گوجرانوالہ کے فرخ گجر کا 296 کلو وزنی بکرا فاتح قرار پاپا ،جبکہ خوبصورتی کا مقابلہ چھترے چاند نے جیت لیا۔
مقابلے میں فتح کا تاج سجائے جانوروں کے مالکان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دو دو لاکھ، ایک لاکھ اور 50 ہزار کے انعامات بھی دئیے گئے۔