05 ستمبر ، 2016
ایک نئے طبی مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ دل کے مریضوں کیلئے زیتون کا تیل کولسٹرول کی دواؤں سے زیادہ مفید ہے۔ معالجین ان دواؤں کو مریضوں کیلئے ایک مؤثر علاج قرار دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ دیگر تمام اقسام کے تیلوں کو دل کے مریضوں اور خون میں کولسٹرول کی بلند سطح سے دوچار افراد کیلئے سخت مضر قرار دیا جاتا ہے۔
برطانوی اخبار " دی ٹائمز" میں شائع ہونے والے اس اطالوی تحقیقی مطالعے کے مطابق مشرق وسطی کے لوگوں کے غذائی نظام میں زیتون کے تیل کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے لہذا یہ غذائی نظام دل کے دوروں سے جلد وفات کے امکان کواُن لوگوں کے مقابلے میں 37فیصد تک کم کر دیتا ہے جو سرخ گوشت اور مکھن کو اپنے غذائی نظام کی بنیاد بناتے ہیں۔
یہ بات پہلے ہی معروف ہے کہ مچھلی ، سبزیاں اور پھل کھانے سے دل کے امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔