پاکستان
16 جون ، 2012

صدر اور وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس،اہم امور پر غور اور فیصلے

صدر اور وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس،اہم امور پر غور اور فیصلے

اسلام آباد…صدراوروزیراعظم کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کے راہنماوٴں کااجلاس ہوا ہے جس میں کئی اہم امور پر غور اور فیصلے کئے گئے ۔صدارتی تر جمان کے مطابق ارسلان افتخارکیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی پیروی کی جائیگی،ارسلان کیس میں حکومت کے ملوث ہونے کے الزامات بے بنیادہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کوہرصورت قائم رکھاجائیگا،آئین کے تحت پارلیمنٹ کی بالادستی کوقائم رکھاجائیگا۔اجلاس میں اسپیکر کی وزیراعظم کے حق میں رولنگ کوسراہاگیا،اجلاس میں ااتفاق کیا گیا کہ سپیکرنے ایوان کی عظمت کوقائم رکھا۔ملک ریاض اورارسلان کیخلاف غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں گی،ملک ریاض اورارسلان کیس میں حکومت کے ملوث ہونے کے تاثرکوردکیاگیا۔

مزید خبریں :