17 جون ، 2012
نیویارک…کیلی فورنیا کے شہر سین دیگو کے ایک ساحل پر کتوں نے شاندار سرفنگ کا مظاہرہ کیا۔ پالتو کتوں کی اس سرفنگ کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔سرفنگ بورڈ پر تیاری کے ساتھ بیٹھے یہ کتے اپنے مالکوں کے ساتھ خود بھی سرفنگ کیلئے بے تاب ہیں۔ شائقین کی بڑی تعداد کی موجودگی میں کتوں نے شاندار طریقے سے سرفنگ کی اور مداحوں سے خوب داد سمیٹی۔ کتوں کے مالکان نے اس ایونٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس طرح کے مقابلوں سے پتا چلتا ہے کہ انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی پانی سے بہت پیار کرتے ہیں اور اس میں کھیل کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔