دلچسپ و عجیب
09 ستمبر ، 2016

ناسا کی زمین کے قریبی سیارچے پرخلائی مشن بھیجنے کی تیاریاں

ناسا کی زمین کے قریبی سیارچے پرخلائی مشن بھیجنے کی تیاریاں

 

خلائی تحقیق کے امریکی قومی ادارے (ناسا) نے زمین کے قریبی سیارچے پر اپنا خلائی مشن بھیجنے کی تما تیاریاں مکمل کر لیں ہیں ۔

جمعرات کو عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اس خلائی مشن سے نظام شمسی کے آغاز کے بارے میں بعض معلومات مل سکتی ہیں ۔

یونیورسٹی آف ایریزونا کے پروفیسر دانتے لوریٹا نے بتایا کہ اوسیریس نامی خلائی جہاز کیپ کنیورل کی روانگی 24گھنٹے کے دوران متوقع ہے ۔

اس خلائی مشن کی روانگی کا بنیادی مقصد زمین کے قریبی سیارچے سے کاربن کی زیادہ مقدار کا حامل مواد تحقیقی مقاصد کے لیے زمین پر لاناہے۔

 

مزید خبریں :