09 ستمبر ، 2016
نیدرلینڈز میں رنگ بر نگے پھولوں سے بنے فن پا روں کی دلچسپ سالانہ پریڈکا انعقاد کیا گیا۔
پر یڈ میں رنگ برنگے انواع واقسام کے لاتعداد پھولوں کو استعما ل کر کے مختلف دیوہیکل ماڈلز تیار کیے گئے جنہیں گا ڑیوں پر رکھ کر نمائش کیلئے پیش کیا گیا ۔
خوشبو اوررنگوں سے سجی یہ پریڈہرسال منعقد کی جاتی ہے، جس میں دنیا بھر سے پھولوں سے دلچسپی رکھنے والے لاتعداد افراد شرکت کر تے اور اس انوکھی پر یڈ سے محظوظ ہوتے ہیں۔
ان دیوہیکل فلاور ماڈلز کی لمبائی 65سے70فٹ تک ہوتی ہے جنہیں رنگین پھولوں سے اس انداز میں سجایا گیا ہوتا ہے کہ دیکھنے والے داد دئیے بغیر نہیں رہ پاتے۔