دلچسپ و عجیب
11 ستمبر ، 2016

چین:ناکارہ بوئنگ طیارہ پرتعیش ہوٹل میں تبدیل

چین:ناکارہ بوئنگ طیارہ پرتعیش ہوٹل میں تبدیل

 

چین میں ناکارہ بوئنگ727طیارے کوپر تعیش ریسٹورنٹ میں تبدیل کردیا گیا۔

ناکارہ اشیاء کو نئے سرے سے تبدیل کر کے کارآمد بنانے سے جہاں پرانی چیزوںکو جدت مل جاتی ہے وہیں یہ دیکھنے والوں کو بھی متاثر کئے بنا نہیں رہتی۔

چین کے شہر ووہان میں بھی ایک ناکارہ بوئنگ 727طیارے کو پر تعیش ریسٹورنٹ میں تبدیل کردیا گیاہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

انڈونیشیا کی ایئر لائن کے زیر استعمال یہ جہاز 2013ءمیں چین کے ایک بزنس مین نے خرید ا تھا، جس کے بعد اسے ریسٹورنٹ میں تبدیل کرنے کی تیاری شروع کردی گئی تھی ۔

ریسٹورنٹ میں تبدیل کیے گئے اس جہاز میں 70افرادکے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ اسٹاف بھی ایئر ہوسٹس کے یونیفارم میں موجود ہوتا ہے۔

مزید خبریں :