دنیا
13 ستمبر ، 2016

بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائیاں عیدپر بھی نہ رکیں،2شہید

بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائیاں عیدپر بھی نہ رکیں،2شہید

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید 2 کشمیر ی نوجوان شہید ہوگئے ، وادی کے 10 اضلاع میں کرفیو نافذ ہے، کٹھ پتلی انتظامیہ نے کشمیریوں کو عید کی نماز بھی ادا نہ کرنے دی۔

مقبوضہ کشمیر میں 67 ویں روز بھی کشیدگی برقرار ہے۔بانڈی پورہ ، شوپیاں اور وادی کے مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز نے عید کی نماز کی ادائیگی کیلئے جانے والوں پر پوری طاقت کا استعمال کیا،پیلٹ اور آنسو گیس کی شیلنگ میں 2 کشمیری شہید سیکڑوں زخمی ہو گئے ۔

8 جولائی سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 98 ہوگئی ،سری نگر میں اقوام متحدہ کے دفتر تک کشمیریوں نے بڑی تعداد میں مارچ کیا، اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی ، شرکاء نے پاکستا نی پرچم بھی تھام رکھے تھے۔

مزید خبریں :