13 ستمبر ، 2016
فتح اللہ گولن کی گرفتاری کیلئے ترکی نے امریکا کو باضابطہ درخواست دے دی، گولن پر ترکی میں 15 جولائی کو بغاوت کی ناکام کوشش کرنے کا الزام ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق ترکی کی وزارت انصاف نے امریکا کو فتح اللہ گولن کی گرفتاری کیلئے باضابطہ درخواست دے دی ہے ۔
فتح اللہ گولن کی حوالگی سے متعلق رواں ماہ چین میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر اوباما اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان بات چیت ہوئی ،جس پر اوباما کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ سیاسی نہیں قانونی ہونا چاہیے ۔
ناکام بغاوت کی کوشش کے بعد ترکی میں فتح اللہ گولن تحریک سے منسلک افراد کی گرفتاریاں عمل میں آئیں۔