13 ستمبر ، 2016
اسرائیل اور امریکا کے درمیان ریکارڈ فوجی امریکی امداد سے متعلق معاہدے پر اتفاق ہوگیا،38 ارب ڈالر کے معاہدے پر جلد دستخط ہونے کا امکان ہے۔
یہ دس سالہ فوجی امداد کسی ملک کیلئے امریکی امداد کی سب سے بڑی رقم ہے ،معاہدے کے تحت اسرائیل کو خصوصی اختیار حاصل ہو جائے گا کہ وہ اس امداد کو امریکی ساختہ ہتھیاروں کی بجائے اپنی دفاعی انڈسٹری پر لگا سکے گا۔
معاہدے میں اسرائیل کو سالانہ نئے پیکیج کا اجراء شامل ہے ،اوباما کے بعد کسی بھی دوسرے صدر کے آنے پر غیر یقینی صورتحال سے بچنے کیلئے اسرائیل اس معاہدے پر دستخط چاہتا ہے۔