13 ستمبر ، 2016
امریکی صدر بارک باراک اوباما نائن الیون حملوں کے متاثرین کی جانب سعودی عرب پر مقدمہ کرنے سے متعلق بل ویٹو کردیں گے ۔
یہ بل امریکی سینیٹ نے مئی میں منظور کیا تھا جس کے ذریعے نائن الیون حملوں کے متاثرین کو اجازت دی گئی تھی کہ وہ سعودی عرب پر مقدمہ کرسکتے ہیں ۔
ترجمان وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا موثر اور طاقت ور جواب دینے کا یہ طریقہ نہیں ہے ،صدر اوباما اس بل کو ویٹو کردیں گے ۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ بل ابھی تک صدر اوباما کو نہیں بھیجاگیا۔