دنیا
14 ستمبر ، 2016

چین نےبھارت ،جاپان دفاعی تعاون کوشرمناک قراردےدیا

چین نےبھارت ،جاپان دفاعی تعاون کوشرمناک قراردےدیا

 

چین نے اپنے خلاف بھارت اور جاپان کے دفاعی تعاون کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاپانی طیاروں کی بھارت کوفروخت کامقصدبحیرہ جنوبی چین پرنظررکھناہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بریفنگ کے دوران کہا کہ بیجنگ کے خلاف بھارت اور جاپان کا دفاعی تعاون ایک شرمناک عمل ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کو ریاستی سطح پر عمومی تعلقات بشمول دفاعی تعاون پر کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم جاپان کی جانب سے بھارت کو نگرانی کے لیے مخصوص طیاروں کی فروخت نامناسب بات ہے ۔

جاپان کی جانب سے بھارت کو ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر مالیت کے ریسکیو اور نگراں طیارے فروخت کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جاپان کی جانب سے ان طیاروں کی فروخت کا مقصد بحیرہ جنوبی چین میں ہماری سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہے ، جو درست نہیں ہوگا ۔

مزید خبریں :