17 جون ، 2012
ٹوکیو…جاپان میں ذہین انسانی دماغوں نے ایسے جدید ٹیکنالوجی کے حامل روبوٹس متعارف کر وائے ہیں جو آپس میں انسانوں کی طرح لڑتے نظر آتے ہیں۔ Battroborg 20 نامی ان جنگجو روبوٹس کو ریموٹ سے کنٹرول کیا جا تا ہے جو اپنے آس پاس موجود مخالف کی سمت اور اس کے وار کو شنا خت کرکے جو ابی حملہ کر تے نظر آتے ہیں۔ان روبوٹس کاہتھیار کوئی تلواریا چھڑی نہیں بلکہ یہ اپنے مضبوظ مشینی با زوؤں سے اس لڑائی کو بخوبی سر انجام دیتے ہیں ۔ ان روبوٹس کی لڑائی محض ایک تفریح ہے جنھیں اس سال جولائی میں عام فروخت کیلئے بھی پیش کر دیا جائے گا۔