صحت و سائنس
18 ستمبر ، 2016

کراچی کے عباسی شہید اسپتال سے نومولود بچی اغوا

 

عباسی شہید اسپتال کراچی سے نومولود بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نامعلوم خاتون کو بچی لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

عباسی شہید اسپتال میں ہوا نومولود بچی کا اغوا، ا نور بیگم اور نازک حسین کے یہاں آٹھ سال بعد بچی کی ولادت ہوئی لیکن پیدائش کے صرف دو گھنٹے کے بعد گائنی وارڈ سے ایک خاتون بچی کو لیکر فرار ہوگئی ۔

جیو نیوز کو حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ایک لال اسکاف اور برقع میں ملبوس نامعلوم خاتون بچی کو لیکر جارہی ہے۔ بچی کی والدہ صرف اپنی معصوم اور ننھی پری کوواپس دلانے کی حکام سے اپیل کررہی ہے۔

اسپتال حکام جہاں واقع کی تصدیق کررہے ہیں وہیں اسپتال میں ناقص سیکورٹی کی داستان بھی سنا رہے ہیں۔واقعہ کی ایف آئی آر ناظم آباد تھانے میں درج کرلی گئی ہے جبکہ وارڈ کی دائی اور عملے کو حراست میں لیکر تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :