22 ستمبر ، 2016
اسامہ خالد... جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 2016گیم شو اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی میکوہری میسی کنونشن سینٹر میں ہونے ولے اس گیم شو میں نئے اور جدید جاپانی وڈیو گیمز سمیت پلے اسٹیشن وی آراورایکس باکس کیساتھ مختلف کنسول گیمز پیش کیے گئے۔
ایشیا کی وڈیو گیم انڈسٹری کا یہ سالانہ سب سے بڑا ایونٹ چار روز تک جاری رہاجس میں گیمنگ انڈسٹری کے بڑے ناموں سونی،مائیکروسوفٹ اورننٹینڈوسمیت مختلف ممالک سے تقریباً600سے زائد ہارڈوئیر اور سوفٹ وئیر کمپنیوں نے شرکت کی۔
تاہم اس سال اس گیم شو میں عام وڈیو گیمز سے ہٹ کرورچوئل رئیلٹی گیمز کو زیادہ توجہ حاصل ہوئی۔واضح رہے کہ اس گیم شو کے دوران ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔