شہر شہر
26 ستمبر ، 2016

چنیوٹ:مبینہ پولیس مقابلہ ، 2 ڈاکو ہلاک 3 فرار

چنیوٹ:مبینہ پولیس مقابلہ ، 2 ڈاکو ہلاک 3 فرار

 

 

چنیوٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک 3 فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نواحی علاقہ ولانیہ والا پل کے قریب5 ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے، اطلاع پر پولیس پہنچی اور گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

اس دوران مبینہ طور پر پولیس اور ڈاکو کا مقابلہ ہوا اور فرار ہوتے ہوئے ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی لاشوں کو شناخت کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

مزید خبریں :