28 ستمبر ، 2016
جی ہاں۔۔۔تیز ترین ترقی کے اس دور میں یہ بھی ممکن ہے کہ صرف آٹھ منٹ میںآپ سوئٹزر لینڈ سے جرمنی پہنچ سکتے ہیں۔
آسٹرین ایئر لائن نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دنیا کی مختصر ترین وقت میں سفر کرنے والی بین الاقوامی پروازہوگی جو صرف آٹھ منٹ میں دو ملکوں کا درمیانی فاصلہ طے کرے گی۔
یہ درمیانی فاصلہ 13 میل ہے، اس فاصلے کے درمیان ایک نہر بہتی ہے جسے کشتی یا فیری کے ذریعے طے کرنے میں ایک گھنٹہ 20منٹ کا وقت لگتا ہے جبکہ نئی پرواز کی بدولت یہ فاصلہ طے کرنے میں صرف آٹھ منٹ لگیں گے ۔
باقاعدہ فلائٹ ابھی شروع نہیں ہوئیں تاہم جہاز کا ٹکٹ 34پاؤنڈ طے کیا گیا ہے ۔ پہلی پرواز 2نومبر کو روانہ ہوگی ۔ہرروز دو پروازیں چلاکریں گی۔
اس پرواز میں اتنا ہی وقت لگے جتنا ایئرپورٹ پر سیکورٹی کلیئرنس میں لگتا ہے۔
ماضی میں،مختصر ترین بین الاقوامی پرواز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا اورسلاواکیہ کے دارالحکومت بری ٹیسلاوا کے درمیان چلی تھی جس کا دورانیہ دس منٹ تھا تاہم یہ سروس بعد میں بند کردی گئی تھی۔