دلچسپ و عجیب
19 جون ، 2012

مایوسی اور غصے میں آکر ماری گئی لات، ٹینس اسٹار کو مہنگی پڑ گئی

 مایوسی اور غصے میں آکر ماری گئی لات، ٹینس اسٹار کو مہنگی پڑ گئی

لندن…این جی ٹی…کہتے ہیں غصہ سب سے بڑا دشمن ہو تا ہے اور جو اپنے غصے پرقابو نہیں رکھتا نا کامی اس کا مقدر بنتی ہے ۔کچھ ایسا ہی ہوا لندن میں منعقدہ ٹینس کے ایک میچ کے دوران جس کی سزا کے بدلے ٹینس اسٹار کو فائنل کی ریس سے باہر کر دیا گیا۔لندن کے کوئنز کلب میں منعقدہ AEGON Championshipکے فائنل کے دوران ارجنٹائن کے ٹینس پلیئرDavid Nalbandian اپنی پر فارمنس پر اتنا ما یو س ہو گئے کہ غصے میں آکر کورٹ میں رکھے ایک اشتہاری بو رڈ کو کک دے ماری ۔وار اتنا شدید تھا کہ یہ بو رڈساتھ بیٹھے لائن جج کی ٹانگ پر جا کر لگا جس سے وہ نا صرف زخمی ہوگئے بلکہ زخم سے خون بھی بہنا شروع ہو گیا۔کھیل کے دوران اس غیر اخلاقی حرکت پر کھلاڑی کو فوراً فائنل سے آؤٹ کر دیا گیا اور امیدکی جارہی ہے کہ جلد ہی سزا کے طور پر اس پر بھاری جر مانہ بھی عائد کیا جائے گا۔میچ کے بعد Nalbandian نے اپنی اس حرکت پرمعافی بھی مانگ لی ۔

مزید خبریں :