19 جون ، 2012
ٹوکیو…این جی ٹی… ایک جاپانی کمپنی نے ایسا منفرد پائیدان متعارف کر وادیا ہے جس کی آمد کے بعد اب اکثر افراد کو گھر کے اندر داخل ہو نے سے قبل اپنے جوتوں کے تلوں پر جمی مٹی صاف کر نے کیلئے فرش پر زور ،زور سے پاؤں رگڑنے کی قطعاًضرورت نہیں ۔جدید ٹیکنالوجی اور سینسر ز سے لیس اس پائیدان پر صرف کھڑا ہو نے کی ضرورت ہے باقی کام یہ سیکنڈز میں خود سر انجام دیتا ہے۔ 50 سینٹی میٹر چو ڑے اور ایک میٹر لمبے اس پائیدان میں لگے آلات جوتے کے تلوں میں جمی د ھول مٹی کو کسی طویل محنت اور انتظار کے بغیر صاف کر نے کی صلا حیت رکھتے ہیں جسے 6ہزار 2سو ڈالر میں فروخت کیلئے بھی پیش کر دیا گیا ہے ۔