دلچسپ و عجیب
19 جون ، 2012

چین میں ہو ٹل کی 24منزل میں شیشے سے بنایا گیا سوئمنگ پول

چین میں ہو ٹل کی 24منزل میں شیشے سے بنایا گیا سوئمنگ پول

بیجنگ…این جی ٹی…چین کے شہرشنگھائی میں ایک مقامی ہو ٹل نے اپنی 24ویں منزل پر شیشے سے بنا منفرد سوئمنگ پول کھول کر سیا حوں کی تو جہ حاصل کر لی ہے۔30میٹر بڑے اس سوئمنگ پول کا نصف حصہ عمارت کے بیرونی حصے پر لٹکا ہوا ہے جبکہ اس کا نچلا حصہ مکمل طور پر شفاف شیشے سے بنا یا گیا ہے ۔سڑک پر کھڑے افراد بھی اس سوئمنگ پول کو با آسانی دیکھ سکتے ہیں جو کہ نا صرف مضبو ط ہے بلکہ اس میں سوئمنگ کر نا با ہمت اور ایڈونچر کے شوقین افراد کاہی کا کام ہے۔ بلندی پر مو جود اس پول میں تیرا ک اپنے آپ کو اڑتا ہو ا محسوس کر تے ہیں جس دوران آس پاس کی بلند وبالا عما رتوں اور شہر کا نظا رہ بھی ممکن ہے۔

مزید خبریں :