19 جون ، 2012
زیورخ…این جی ٹی…سوئز رلینڈ کی بر فیلی چٹانو ں پر منفرد اور پُر خطر آئس سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے مد عو سائیکلسٹ نے حصہ لے کر اس ایڈونچر کو چار چاند لگادئیے۔برف سے ڈھکے پہاڑوں پر ان کھلاڑیوں نے 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 3ہزار 5سو میٹر کا فاصلہ طے کیا اور اونچی نیچی ڈھلوانوں پر اپنی سائیکل سواری کی مہارت بھی پیش کی۔اس ریس کے دوران برف میں پھسلن کے باوجود سائیکل سواروں کے جیت کے حوصلے میں کمی نہیں آئی تاہم فرانسیسی کھلاڑی نے 7منٹ 31سیکنڈمیں یہ فاصلہ طے کر کے فاتح کا ٹائٹل اپنے سینے پر سجالیا۔