دلچسپ و عجیب
19 جون ، 2012

کار ریسنگ کے دوران برطانوی ڈرائیور بد ترین حادثے کا شکار

کار ریسنگ کے دوران برطانوی ڈرائیور بد ترین حادثے کا شکار

پیرس…این جی ٹی…فرانس میں ایک کار ریس کے دوران مقابلے میں شریک دوبرطانوی ڈرائیور بد ترین حادثے کا شکار ہوگئے۔یہ ناخوشگوار واقعہ اس وقت رونما ہوا جب دنیا کی قدیم ترین اسپورٹس کار کار ریس Le Mans کے دوران مقابلے میں شامل دوگاڑیاں تیز رفتاری کے باعث اپنا توازن کھو بیٹھیں، جن میں سے ایک گاڑی بے قابو ہو کرہوامیں قلابازیاں کھاتے ہوئے بُری طرح تباہ ہوگئی۔اس ناگہانی حادثے کے بعد دونوں ہی گاڑیاں پھسلتے ہوئے ریسنگ ٹریک کے ساتھ بنائی گئیں حفاظتی دیوارسے ٹکرا گئیں جسکے نتیجے میں 33سالہ برطانوی ڈرائیور Anthony Davidsonکی کمر کی ہڈی ٹوٹ گئی جبکہ دوسرا ڈرائیور جس کا تعلق اٹلی سے ہے معمولی زخمی ہوا۔امدادی ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ڈیوڈ سن کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچا یا جہاں وہ اب زیرعلاج ہیں۔

مزید خبریں :