شہر شہر
01 اکتوبر ، 2016

پشاور میں محرم الحرام کے لیے سیکورٹی پلان تیار

پشاور میں  محرم الحرام کے لیے سیکورٹی پلان تیار

 

پشاور میں محرم الحرام کے دوران امن و امان بحال رکھنے کے لئے سیکورٹی پلان تیارکرلیا گیا، جس کے تحت شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ صوبے کے کئی شہروں کو محرم کے حوالے سے حساس قرار دیا گیا ہے۔

یوم عاشورہ کے موقع پر پشاور مکمل طور پر سیل رہے گا۔شہر میں پولیس کے ساتھ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار بھی تعینات ہوںگے۔

مجموعی طور پر 8 ہزار اہلکاروں کو محرم الحرام پر سیکورٹی کے لیے تعینات کردیا گیا۔

مزید خبریں :