شہر شہر
02 اکتوبر ، 2016

محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی،کچھووں کی اسمگلنگ ناکام بنادی

محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی،کچھووں کی اسمگلنگ ناکام بنادی

انوار شیخ...نوابشاہ کے قریب محکمہ وائلڈ لائف نے نارا کینال اور جمڑاو کینال میں چھاپا مارکر نایاب نسل کے کچھووں کواسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی، جبکہ کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

محکمہ وائلڈ لائف سندھ کےڈپٹی کنٹرولرمنیرقاضی نےجیونیوزکوبتایا کہ دو روز قبل ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کچھوے اسمگل کرنےوالےبین الصوبائی گروہ کے 4 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے نایاب نسل کے 307 زندہ کچھوے برآمد کرلیے گئے۔ ملزمان نارا اور جمڑاو کینال سے ان بیش قیمت کچھووں کو اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

ملزمان کوعدالت میں پیش کرکے بعد میں جیل بھیج دیا، جبکہ محکمہ وائلڈ لائف نے کچھووں کو نارا کینال میں چھوڑدیا ہے۔

مزید خبریں :