شہر شہر
02 اکتوبر ، 2016

بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزیوں کےخلاف شہر شہر احتجاج

بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزیوں کےخلاف شہر شہر احتجاج

بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزیوں کے خلاف پشاور ، بنوں، نوابشاہ، بدین اور سکھر سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے ہوئے،ہندو برادری بھی پیش پیش رہی،جنہوں نے وفاع وطن کےلیے پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور نریندر مودی کے جنگی جنون کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کیاگیا اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں ۔

پشاور میں ہندو برادری نے بھارتی جارحیت کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ،جس میں اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے دفاع کے لئے اقلیتی برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

حیدر آباد میں سماجی تنظیم کی جانب سے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرین نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

سکھر میں ہندو کمیونٹی نے مکھی ایشور لال ماکھیجا کی قیادت میں ریلی نکالی ۔ریلی کے شرکا نے قومی پرچم اوربھارت مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔

نواب شاہ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نےاسٹیشن روڈ پربھارتی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا اور مودی سرکار کے خلاف نعرہ بازی کی ۔

بدین میں بھی جماعت اسلامی کی جانب سے اللہ والاچوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی،مظاہرین نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے ۔

بنوں میں پریس کلب کے سامنے بچوں اور نوجوانوں نے انڈیا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

 

مزید خبریں :